ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ واحد مرحلے والے چناؤ کے تحت، کَل 90 رکنی اسمبلی کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریاست میں ایک ہزار 31 امیدار اپنی قسمت آزما رہے ہیں، جن میں 930 مرد اور 101 خواتین امیدوار شامل ہیں۔ ہریانہ کے اعلیٰ انتخابی افسر پنکج اگروال نے کہا ہے کہ اِن امیدواروں میں 464 آزاد امیداور کی حیثیت سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔
ریاست میں 2کروڑ 3 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ مجاز ووٹرس ہیں۔
انتخابات کو صاف ستھرا اور غیرجانبدار بنانے کیلئے کُل 20 ہزار 632 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔