خواتین کرکٹ میں وڈودرا میں ICC چمپئن شپ سیریز کے تین میچوں کے دوسرے ایک روزہ میچ میں کل بھارت اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ اس سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں اِسی مقام پر بھارت نے مہمان ٹیم کو 211 رن سے ہرادیا تھا۔ بھارتی ٹیم نوی ممبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز کو دو ایک سے جیتنے کے بعد اپنی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ X