ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

 کَل مونی اماوسیہ کے موقع پر سنگم میں 7کروڑ سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوِتر ڈبکی لگائی۔

 کَل مونی اماوسیہ کے موقع پر سنگم میں 7کروڑ سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوِتر ڈبکی لگائی۔ پوِتر ڈبکی لگانے کے بعد عقیدتمندوں نے گھاٹوں پر پوجا ارچنا کی۔ مہاکمبھ میلے کو دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع کی حیثیت سے شناخت حاصل ہوئی ہے، جو 13 جنوری کو شروع ہوا تھا اور اب تک 26 کروڑ سے زیادہ عقیدتمند پوِتر ڈبکی لگا چکے ہیں۔

کَل سنگم گھاٹ پر پیش آئے ایک افسوسناک واقعے کے بعد سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اترپردیش کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کَل سنگم گھاٹ پر پیش آئے واقعے کے بعد مہاکنبھ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج پریاگ راج کا دورہ کریں گے۔

اِس حادثے میں 30 عقیدتمند ہلاک اور 60 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی عقیدتمندوں کا فی الحال مقامی میڈیکل کالج میں علاج کیا جا رہا ہے۔

ہمارے نامہ نگارنے خبر دی ہے کہ میلے کے علاقے میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

ایک رپورٹ

V/C: Dependra  / Aman

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے چیف سکریٹری اور DGP کو ہدایت دی ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں اور اس سلسلے میں رپورٹ داخل کریں۔ یہ لوگ حادثے کی جگہ کا دورہ کریں گے اور معاملے کی تحقیقات کریں گے۔ یہ دردناک واقعہ کَل سنگم کے نزدیک اکھاڑہ روٹ پر پیش آیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے عدالتی تحقیقات کا بھی حکم دیاہے اور تین رکنی عدالتی کمیشن تشکیل دیا ہے۔

مذکورہ کمیشن حادثے کی وجہ اور حالات کا پتہ لگائے گا اور مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کی سفارش کرے گا۔ پولیس اس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں