September 17, 2024 9:23 AM

printer

کَل جموں وکشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اِس مرحلے کے تحت کَل 7 ضلعوں کے 24 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہ سات ضلعے، اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کلگام، ڈوڈا، رام بن اور کشتواڑ ہیں۔ 16 اسمبلی حلقے کشمیر ڈویژن میں، جبکہ 8 اسمبلی حلقے جموں ڈویژن میں واقع ہیں۔ اِس مرحلے میں 5 لاکھ 66 ہزار نوجوان ووٹرس سمیت 23 لاکھ 27 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 219 امیداروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ انتخابی کمیشن نے خوش اسلوبی کے ساتھ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے 24 اسمبلی حلقوں میں 3 ہزار 276 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔ رائے دہندگان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی پولنگ مراکز متعارف کرائے گئے ہیں۔ اِن میں خواتین پر مشتمل پِنک پولنگ مراکز، معذور افراد پر مشتمل پولنگ مراکز، نوجوانوں پر مشتمل پولنگ مراکز اور گرین پولنگ مراکز شامل ہیں۔ رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کیلئے چیف الیکٹورل آفیسر PK Pole نے Theme song  ووٹ کا تہوار کا آغاز کیا۔

اس Theme song کو پرفارمنگ آرٹس کی ایک معروف تنظیم Rangyug نے تیار کیا ہے۔ یہ تنظیم SVEEP مہم کے حصے کے طور پر تھیئٹر کے ذریعے سماجی تبدیلی اور خود شناسی کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں