ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 17, 2024 9:31 PM

printer

کَل جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ اِس مرحلے میں 7 سے زیادہ ضلعوں میں 24 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے

جموں وکشمیر میں کَل اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے تمام تیاریاں ہوگئی ہیں۔ اِس مرحلے میں 7 اضلاع میں 24 اسمبلی حلقوں کیلئے پولنگ کَل ہوگی۔ اِن میں سے 8 نشستیں جموں خطے کے تین ضلعوں میں اور 16 سیٹیں وادیئ کشمیر کے چار ضلعوں میں ہیں۔ 23 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان، 90 آزاد امیدواروں سمیت 219 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اگست 2019 میں دفعہ 370 کو منسوخ کئے جانے کے بعد سے، جموں وکشمیر میں یہ پہلے اسمبلی انتخابات ہیں۔ اسمبلی انتخابات کیلئے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سکیورٹی کے مناسب بندوبست کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دوسرے مرحلے کیلئے 25 ستمبر کو جبکہ تیسرے مرحلے کیلئے یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تیسرے مرحلے کیلئے نام واپس لینے کا آج آخری دن تھا۔ اِس مرحلے میں اسمبلی کے 40 حلقوں کیلئے پولنگ ہوگی۔ ہریانہ میں 90 رکنی ریاستی اسمبلی کیلئے 5 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں