کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی Al Yahya آج نئی دِلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کریں گے۔ وہ شام کو وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بھی ملیں گے۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزارت خارجہ نے کہا کہ اس دورے سے بھارت-کویت کثیر جہتی تعلقات میں اور زیادہ استحکام پیدا ہوگا۔وہ کَل رات بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دلّی پہنچے تھے۔c
Site Admin | December 4, 2024 2:37 PM