کویت کے سرکاری وکیل نے جنوبی Mangaf علاقے میں غیرملکی ورکروں کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے، جس میں 40 بھارتی شہریوں سمیت کم از کم 49 غیرملکی کارکن ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرکاری وکیل نے کہا کہ اِس تحقیقات کا مقصد اُس وجہ کا پتہ لگانا ہے جس کے سبب آگ لگنے کا یہ المناک واقعہ پیش آیا۔ کویت کے خارجی اُمور کے وزیر عبداللہ Al-Yahya اور وزیر صحت ڈاکٹر احمد Al-Awadhi اِس واقعے میں زخمی ہوئے افراد کی عیادت کیلئے Al-Adan اسپتال گئے۔ ایک پریس بیان میں کویت کی وزارت خارجہ نے زخمی افراد کیلئے بہترین صحت خدمات فراہم کرنے کے حکومت کے عہد کی تصدیق کی ہے اور اُن کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
کویت کی داخلہ اُمور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ Al- Mangaf عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔
بھارتی مشن آگ لگنے کے واقعے سے متاثرہ بھارتی شہریوں کو راحت پہنچانے کیلئے کویت کے حکام کے ساتھ رابطہ قائم کئے ہوئے ہے۔