June 14, 2024 2:20 PM | Kuwait Fire

printer

کویت میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے حادثے میں ہلاک بھارتی افراد کے جسد خاکی کو بھارتی فضائیہ کا خصوصی طیارہ لے کر کیرالہ کے شہر کوچی پہنچ گیا ہے

کویت میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے المناک واقعے میں ہلاک ہونے والے 45 بھارتی شہریوں کے جسد خاکی کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے کوچی لایاگیاہے۔ ہلاک ہونے والے بھارتی شہریوں میں سے زیادہ تر کا تعلق کیرالہ سے ہے، جن کی تعداد 23 ہے۔

جناب کیرتی وردھن سنگھ نے کل کویت کے نائب وزیراعظم شیخ فہد یوسف سعود الصباح سے ملاقات کی تھی۔

کویت کے نائب وزیراعظم نے امیر کویت کی جانب سے تعزیت کی اور ہرممکن مدد کی، اُن کی ہدایات کے بارے میں مطلع کیا۔ کویت میں بھارتی سفارتخانے نے کہاہے کہ جناب کیرتی وردھن سنگھ نے امیر کویت کیلئے وزیراعظم نریندرمودی کی نیک خواہشات پیش کیں اور فوری طور پر مدد فراہم کرنے پر کویتی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

کویت کے Mangaf علاقے میں ورکروں کی ایک رہائشی عمارت میں 176 بھارتی شہری رہ رہے تھے جس میں آگ لگنے کے بعد 45 بھارتی شہری ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 33 اسپتال میں زیر علاج ہیں اور باقی خیروعافیت سے ہیں۔

اس دوران مرکزی حکومت نے کویت میں ہلاک ہوئے بھارتی شہریوں کے کنبوں کو دو-دو لاکھ روپے کی نقد امداد کا اعلان کیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  Mangaf میں رہائشی عمارت کی کمپنی NBTC نے، ہرکنبے کو آٹھ-آٹھ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاہے۔ معروف غیرملکی تاجر اور یواے ای کے لُولُو گروپ کے چیئرمین ایم اے یوسف علی نے بھی متاثرین کے کنبوں کو پانچ-پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاہے۔ کیرالہ حکومت نے بھی مہلوکین کے کنبوں کو پانچ-پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک-ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں