راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ کوچنگ اب ایک طرح کا کاروبار بن گیا ہے۔ آج صبح ایوان بالا کی کارروائی شروع ہوتے ہی جناب دھنکھڑ نے دلی کے ایک کوچنگ سینٹر میں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے UPSC کے امتحان کی تیاری کرنے والے طلبا کی موت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی وہ کوئی اخبار پڑھتے ہیں، صفحہئ اول یا دو صفحات کوچنگ سینٹرس کے اشتہارات کے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اِس معاملے پر مختصر مدت کی بحث کرانا یا توجہ دلاؤ پہل مناسب ہوگی۔ چیئرمین موصوف نے کہا کہ وہ اِس معاملے پر اپنے چیمبر میں سبھی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
Site Admin | July 29, 2024 2:45 PM