ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 24, 2024 3:11 PM

printer

کوپ 29 نے آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی غرض سے ایک اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر کا عطیہ کرنے کا عہد کیا ہے۔ بھارت نے اس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اِس پر نکتہ چینی کی ہے

آذر بائیجان کی راجدھانی باکو میں جاری COP-29  میں عالمی رہنماؤں نے ”باکو فائنانس گول“ پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ جس کے تحت 2035 تک ترقی پذیر ملکوں کو آب و ہوا کی تبدیلی کے آلات سے نمٹنے کی غرض سے ایک اعشاریہ تین ٹریلین ڈالرز عطیہ کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔ اس میں 300  ارب ڈالرز کا اہم سالانہ ہدف شامل شامل ہے جو ایک سو ارب ڈالرز کے گزشتہ ہدف سے تین گنا زیادہ ہے۔

اس مقابلے میں پیش رفت کے باوجود، بھارت سمیت ترقی پذیر ملکوں سے اس سمجھوتے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اس پر نکتہ چینی کی ہے اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق فوری ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے، اور زیادہ بلند جو عزائم پر زور دیا ہے۔ بھارت کی ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے سکریٹری لینا نندن نے کہا کہ یہ ہدف بہت کمتر اور بہت زیادہ غیر واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تخمینے کے مطابق، سال 2030 تک ہمیں ایک اعشاریہ تین ٹریلین ڈالرز کی ضرورت پڑے گی جبکہ ہم ایک سال میں محض تین سو ارب ڈالرز ہی مختصر کر رہے ہیں۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں