ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 2, 2025 9:27 PM

printer

کونگو میں بھارتی سفارتخانے نے اپنے سبھی شہریوں کو، شہر میں M23 باغیوں کے پہنچنے کی خبروں کے پیش نظر، Bukavu سے، محفوظ جگہوں پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے

مشرقی جمہوریہ کانگو کے سب سے بڑے شہر گوما اور اُس کے مضافات میں ایک ہفتے میں روانڈا کے حمایت یافتہ M-23 باغیوں کے ساتھ لڑائی میں کم از کم 773 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک دہائی سے جاری تنازعہ میں اُس وقت اضافہ ہوگیا جب باغیوں نے گوما شہر پر قبضہ کرلیا۔ مرنے والوں کی یہ تعداد شروعاتی اندازوں پر مشتمل ہے کیونکہ باغیوں نے شہریوں سے گوما کی سڑکیں خالی کرنے کو کہا ہے۔ کانگو کی حکومت کے ترجمان نے کل راجدھانی Kinshasa میں بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق M-23، 100 سے زیادہ مسلح گروپوں کا مجموعہ ہے، جو معدنی اعتبار سے مالا مال کانگو کے مشرقی حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ M-23 کو پڑوسی ملک روانڈا کے چار ہزار فوجیوں کی مدد حاصل ہے۔ Congo کے Kinshasa میں واقع بھارتی سفارتخانے نے Bukavu میں رہ رہے سبھی بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوراً محفوظ مقامات کیلئے روانہ ہوجائیں۔ سفارتخانے نے کہا ہے کہ ہوائی اڈے، سرحدیں اور تجارتی راستے اب بھی کھلے ہیں۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری ایڈوائیزری میں Bukavu کا سفر کرنے سے سختی سے خبردار کیا گیا ہے۔ سفارتخانے نے سبھی سے ہنگامی منصوبہ بندی تیار کرنے کو بھی کہا ہے۔ Kinshasa میں بھارتی سفارتخانہ، مشرقی Congo میں سلامتی کی صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ اس طرح کی خبریں ہیں کہ M-23 باغی، Bukavu سے محض 20 سے25 کلو میٹر دور ہیں۔ کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال یا معلومات کیلئے بھارتی سفارتخانے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے: نمبر ہے:+243 890024313

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں