بھارتی موسمیات محکمے نے کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں اِس مہینے کی 17 تاریخ تک کہیں شدید اور کہیں بہت شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے نے ممبئی کے لیے بھی اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ کچھ علاقوں میں تیز اور بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے نے ستارا، کولہاپور، سندھو دُرگ اور رتناگری میں آج ریڈالرٹ جاری کیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر ساحلی علاقوں کے مقابلے مراٹھواڑا اور وِدربھ کے زرعی خطوں میں کم شدت کی بارش ہوئی ہے۔
Site Admin | July 14, 2024 3:25 PM