ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 3, 2024 9:43 PM

printer

کولکتہ میں RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سندیپ گھوش کو آج معطل کردیا گیا ہے

کولکتہ میں RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سندیپ گھوش کو آج معطل کردیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے نے آج شام اُن کی معطلی کا آرڈر جاری کیا۔ اِس سے قبل، ڈاکٹر سندیپ گھوش اور دیگر تین کو 10 ستمبر تک کیلئے CBI کی تحویل میں ریمانڈ پر دیا گیا تھا۔ اُنہیں ادارے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں کَل رات CBI نے گرفتار کیا تھا۔ دیگر تین افراد میں RG Kar میڈیکل کالج کے وینڈرس Biplav Singha، Suman Hazra اور سندیپ گھوش کے ذاتی سکیورٹی گارڈ افسر علی خاں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں