August 18, 2024 9:32 PM

printer

کولکتہ میں موہن بگان اور ایسٹ بنگال کے درمیان Durand Cup فٹبال میچ سلامتی وجوہات کے سبب منسوخ کردیا گیا ہے

کولکاتہ میں آج ہونے والا Durand کپ ڈربی میچ ردّ کر دیا گیا ہے۔ CPRO ڈیفنس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کولکاتہ کے وویکانند یُوبے بھارتی Krirangan میں آج موہن بگان سُوپر جائنٹس اور اِمامی ایسٹ بنگال FC کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔
یہ فیصلہ ریاستی پولیس کی دیگر مصروفیات کی وجہ سے میچ کیلئے خاطر خواہ سیکورٹی فراہم نہ کر پانے کی وجہ سے لیا گیا۔133 ویں انڈین آئل ڈیورنڈ کپ کے گروپ۔ اے کے اِس مقابلے کا سبھی کو انتظار تھا۔
کوارٹر فائنل میچز، کوکرا جھاڑ، شیلانگ، جمشید پور اور کولکاتہ میں کھیلے جائیں گے۔
اِس طرح کی خبریں ملی تھیں کہ دونوں ٹیموں کے حامی شائقین حالیہ RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے معاملے پر احتجاج کرسکتے ہیں اور انصاف کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں