کولکتہ میں ایک ٹرینی پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف مختلف میڈیکل تنظیموں کی طرف سے جاری احتجاج کی وجہ سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں طبی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ بہار میں پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال اور نالندہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے ریزیڈنٹ ڈاکٹر آج غیرمعینہ ہڑتال پر چلے گئے۔ مہاراشٹر کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی تنظیم اور وہاں کے میڈیکل انٹرنس کی تنظیم بھی بڑھتے ہوئے احتجاج میں شامل ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیکل تنظیم IMA نے کَل صبح 6 بجے سے غیرایمرجنسی خدمات نہ دینے کا 24 گھنٹوں کے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضروری خدمات جاری رہیں گی اور Casualty Wards کھلے رہیں گے۔IMA نے کہا ہے کہ OPD میں کام کاج نہیں ہوگا اور چنندہ سرجری نہیں کی جائیں گی۔
Site Admin | August 16, 2024 9:50 PM
کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاج کی وجہ سے ملک بھر کے بہت سے شہروں میں طبی خدمات متاثر ہوئی ہیں
