ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 17, 2024 9:19 AM | HC MAMATA

printer

کولکاتہ ہائی کورٹ نے، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور TMC کے دیگر رہنماؤں کے خلاف عارضی طور پر بندش لگاتے ہوئے حکم جاری کیاہے

کولکاتہ ہائی کورٹ نے، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور TMC کے دیگر رہنماؤں کے خلاف عارضی طور پر بندش لگاتے ہوئے ایک حکم جاری کیاہے، جس میں اُنہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر، گورنر سی وی آنند بوس کے خلاف 14 اگست تک کسی طرح کے ہتک عزت یا غلط بیان دینے کی ممانعت کی گئی ہے۔

جسٹس کرشنا راؤ کی قیادت میں، واحد جج پر مشتمل ایک بنچ نے یہ اپنا عبوری حکم، ہتک عزت کے ایک کیس کے تحت جاری کیا ہے۔ یہ کیس مغربی بنگال کے گورنر کی طرف سے داخل کیاگیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ گورنر بوس کے پاس ایک آئینی عہدہ ہے اور اُن پر ذاتی حملے نہیں کئے جاسکتے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں