کولکتہ اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے معاملے کے خلاف مختلف ریاستوں میں ریزیڈینٹ ڈاکٹرز کی ایسوسی ایشنوں کی جانب سے احتجاج کے طور پر جاری ہڑتال ختم ہوگئی۔ دلّی میں ایمس، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال، صفدر جنگ اسپتال اور لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج سمیت مرکزی حکومت کے اسپتالوں کے ریزیڈینٹ ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشنوں نے اپنی ہڑتال ختم کردی ہے۔ اس کے علاوہ فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن اور دلی سرکار کے اسپتالوں کے ریزیڈینٹ ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن نے بھی اپنی ہڑتال ختم کردی ہے۔
بہار میں ایمس پٹنہ کے ریذیڈینٹ ڈاکٹروں نے آج اپنی غیر معینہ ہڑتال کو ختم کر دیا۔ یہ فیصلہ، بہار کے دو سب سے بڑے سرکاری اسپتالوں، پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال نیز اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ریذیڈینٹ ڈاکٹروں اور جونیئر ڈاکٹروں کی تنظیموں کے ذریعے ہڑتال ختم کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اطلاعات ونشریات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن نے مغربی بنگال حکومت پر اس واقعے میں ٹھوس کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
Site Admin | August 22, 2024 9:51 PM
کولکاتہ کے ایک اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل معاملے پر مختلف ریاستوں میں احتجاج کرنے والی ریزیڈینٹ ڈاکٹروں کی تنظیموں نے اپنی ہڑتال ختم کر دی ہے
