70 سے زیادہ پدم انعام یافتہ ڈاکٹرز نے، وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں پچھلے ہفتے کولکاتہ میں RG Kar میڈیکل کالج و اسپتال میں اُن سے ذاتی مداخلت کی درخواست کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ اِس طرح کی وحشیانہ حرکتوں سے، طبی پیشہ ور افراد کی خدمات کی بنیادیں ہل جاتی ہیں اور یہ فوری ضرورت اجاگر ہوتی ہے کہ خاص طور پر خواتین، لڑکیوں اور حفظان صحت کے پیشہ ور افراد پر ہونے والے تشدد کا خاتمہ کیا جائے۔ ڈاکٹرز نے وزیر اعظم سے یہ بھی زور دے کر کہا کہ وہ اِس بات کیلئے سخت اقدام کریں کہ اِس طرح کے مظالم دوبارہ نہ ہوں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، پالیسی سازوں اور عام طور پر سماج کے لوگوں سے کہا کہ وہ فوری اور فیصلہ کن اقدام کریں۔ x
Site Admin | August 19, 2024 9:51 AM