انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی 24 گھنٹے کی ملک بھر میں ہڑتال کی اپیل کے جواب میں ڈاکٹر، میڈیکل طلباء اور پیشہ ور افراد آج احتجاج کررہے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے کولکاتہ کے RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک ڈاکٹرنی کی آبرو ریزی اور اُس کے قتل پر احتجاج کرنے کیلئے پورے ملک میں ہڑتال کرائی ہے۔ کل صبح چھ بجے تک غیر ایمرجنسی اور OPD خدمات ہڑتال سے متاثر رہیں گی۔ البتہ تمام ضروری خدمات کو برقرار رکھا جارہا ہے۔
دلّی میں رام منوہر لوہیا اسپتال اور لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اسپتال کے ڈاکٹر احتجاج کررہے ہیں۔ دلّی میں ہی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے فیکلٹی ممبر بھی ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں۔
بہار میں سرکاری اسپتالوں اور پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے طبی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ x