کولکاتا میں سیالدہ کی ایک عدالت آرجی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کی PGT ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل معاملے کے مجرم سنجے رائے کو آج سزا سنائے گی۔ سنجے رائے کو ہفتے کے روز عدالت کی جانب سے اس معاملے میں قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی CBI کی جانب سے داخل کیے گئے شواہد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سنجے رائے اس معاملے میں قصوروار ہے۔
گزشتہ برس 9 اگست کو آرجی کر میڈیکل کالج کے ایک سیمینار ہال سے PGT ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ 10 اگست کو کولکاتا پولیس نے سنجے رائے کو گرفتار کیا تھا بعد میں اسے CBI کو سونپ دیا گیا تھا اور CBI نے اس معاملے میں سنجے رائے کے خلاف فرد جرم داخل کی تھی۔