ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

کولمبیا نے، اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے  صدارتی طیارہ، Honduras بھیجا ہے۔

کولمبیا نے، اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے  صدارتی طیارہ، Honduras بھیجا ہے۔ کولمبیا کے صدر، Gustavo Petro نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے ساتھی شہریوں کو، باوقار طریقے سے واپس لانے کے لیے ایک صدارتی طیارہ فراہم کریں گے۔

اِس سے پہلے، انہوں نے امریکہ سے نکالے گئے، اپنے شہریوں کے لیے امریکی پروازوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، 25 فیصد محصولات اور پابندیاں لاگو کر دی تھیں۔ جناب ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا سے، امریکہ آنے والی سبھی اشیاء پر محصولات فوری طور پر لاگو کر دیے جائیں گے اور ایک ہفتے کے اندر اندر، اِن  25 فیصد محصولات کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا جائے گا۔

دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ اُس وقت ہوا جب کولمبیا کے صدر، Gustavo Petro نے اپنی طرف سے اعلان کیا کہ اُن کی حکومت، امریکہ سے نکالے گئے، کولمبیائی شہریوں کو لانے والی، امریکی فضائیہ کی دو پروازوں کو قبول نہیں کرے گی۔

 یہ کولمبیائی شہری، امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں