کولمبو میں بھارتی ہائی کمیشن اور سری لنکا میں دیگر سفارتی دفاتر میں بھی بھارت کا 76 واں یومِ جمہوریہ منایا گیا۔ اِس موقع پر قائم مقام ہائی کمشنر ڈاکٹر Satyanjal Pandey نے کولمبو میں انڈیا ہاؤس میں قومی پرچم لہرایا۔
سری لنکا میں بھارتی قیامِ امن فورسز کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کولمبو میں IPKF میموریل پر گلدائرہ نذر کیا۔ ڈاکٹر پانڈے نے، یومِ جمہوریہ کے موقع پر ملک سے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب کو پڑھ کر سنایا اور ایک جمہوریہ کے طور پر بھارت کے سفر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اِس موقع پر بھارتی برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں جشن میں حصہ لیا۔ x