July 30, 2024 10:16 AM

printer

کواڈ کے وزراء خارجہ نے لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل دہشت گرد گروپوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

کواڈ کے وزراء خارجہ نے لشکر طیبہ، جیشِ محمد کے ساتھ ساتھ القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ تنظیم سمیت اقوامِ متحدہ کی فہرست میں شامل سبھی دہشت گرد گروپوں کے خلاف بین الاقوامی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان دہشت گردوں کو نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

کَل ٹوکیو میں اپنی میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کواڈ کے وزراء خارجہ نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے عہد بستہ ہیں تاکہ دہشت گردی کے مقاصد کے لیے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیاں کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کو روکا جا سکے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن، آسٹریلیا کے وزیر خارجہ Penny Wong اور جاپان کے Yoko Kamikawa نے اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل سبھی دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کے عزم کو دوہرایا ہے۔ ممبئی کے 26/11 اور 2016 کے پٹھان کوٹ کے دہشت گردانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ان لیڈروں نے ان حملوں کی سازش کرنے والوں کو بلا تاخیر کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں