کوئلے کی کانوں کے مرکزی وزیر جی کِشن ریڈّی نے نوجوانوں بالخصوص ضلعوں اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اسٹارٹ اَپس اور تجارتی کاروبار کے ساتھ آگے آئیں۔
آج حیدرآباد میں Vikasit Bharat Enterpreneurs Network Office کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی سرکار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے ذاتی اسٹارٹ اَپس اور تجارتی کاروبار قائم کر کے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں اور 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ بنا سکیں۔