July 18, 2024 10:00 PM

printer

کوئلے کی وزارت نے کہا ہے کہ دنیا کے پانچ بڑے کوئلے کے کانوں میں سے دو بھارت میں ہیں

کوئلے کی وزارت نے کہا ہے کہ دنیا کے پانچ بڑے کوئلے کے کانوں میں سے دو بھارت میں ہیں۔ چھتیس گڑھ کول انڈیا کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈس لمٹیڈ کے ذریعے چلائی جانے والی Gevra اور Kusmunda نامی یہ کانیں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کی کانوں میں دوسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ WorldAtlas.com نے یہ فہرست جاری کی ہے۔ Gevra اور Kusmunda دونوں ایک ساتھ سالانہ 100 ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ پیدا کرتے ہیں جو کہ بھارت کی کوئلے کی مجموعی پیداوار کا 10 فیصد ہے۔ Gevra نے 1981 سے اپنا کام شروع کیا ہے اور اُس کی سالانہ کوئلے کی پیداوار کی صلاحیت 70 ملین ٹن ہے اور اُس نے سال 2023-24 میں ریکارڈ 59 ملین ٹن کی پیداوار حاصل کی ہے۔
اِس کے پاس آئندہ دہائی کے دوران ملک کی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے کوئلے کی خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے۔
اسی دوران Kusmunda کان نے 2023-24 میں 50 ملین سے زیادہ کوئلے کی پیداوار کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں