کوئلے کی وزارت نے اِس برس اکتوبر میں کوئلے کی مجموعی پیداوار میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور یہ پیداوار 84 اعشاریہ چار-پانچ ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ کوئلے کی پیداوار، پچھلے برس اسی ماہ کے 78 اعشاریہ پانچ-سات ملین ٹن کو پار کر گئی جو کہ 7 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ دیگر اداروں سے ہونے والی کوئلے کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور یہ اِس برس اکتوبر کے مہینے میں پچھلے برس کی اسی مدت میں 11 اعشاریہ سات-صفر ملین ٹن کے مقابلے بڑھ کر 16 اعشاریہ پانچ-نو ملین ٹن ہوگئی ہے۔
Site Admin | November 1, 2024 9:29 PM