August 1, 2024 10:14 AM

printer

کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر نیز تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے ریاست میں زرعی قرضے کی معافی سے متعلق شکایتوں کو دور کرنے کیلئے کسانوں کیلئے ایک ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے۔

کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر نیز تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے ریاست میں زرعی قرضے کی معافی سے متعلق شکایتوں کو دور کرنے کیلئے کسانوں کیلئے ایک ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے۔ کَل شام حیدرآباد میں پارٹی دفتر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کسانوں کے ساتھ کھڑے رہنے کیلئے BJP کسان مورچہ کے زیر انتظام ہیلپ لائن نمبر: آٹھ آٹھ آٹھ چھ  ایک صفر صفر  صفر نو سات کا اعلان کیا اور کسانوں سے کہا کہ وہ مدد لینے کیلئے اس نمبر پر کال کریں۔ جناب ریڈی نے کہا کہ BJP اُن تمام کسانوں کی تفصیلات جمع کرے گی، جن کا قرض معاف نہیں کیا گیا ہے۔ BJP گاؤں میں Rachabanda پروگراموں میں کسانوں کے مسائل کو دریافت کرے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی، ریاست میں کسانوں کے ساتھ کھڑے رہے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کی کسانوں کیلئے قرض معافی کی اسکیم مکمل طور سے نافذ نہیں کی جارہی ہے۔ جناب ریڈی نے مطالبہ کیا کہ ریاستی سرکار قرض معافی اسکیم سے متعلق ایک وہائٹ پیپر جاری کرے۔ انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ BJP کسانوں کی خاطر لڑتی رہے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں