ایک اہم پیش رفت میں، جس کے بھارتی طلبا پر دور رس اثرات پڑ سکتے ہیں۔ کنیڈا نے اپنے
Student Direct Stream – SDS ویزا پروگرام کو بند کر دیا ہے۔ بین الاقوامی طلبا کے لیے تعلیم کی غرض سے اجازت نامہ حاصل کرنے کا SDS ایک اہم وسیلہ ہے۔ اس کے مطابق رہائش اور وسائل کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ملک کی کوشش کے حصے کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔SDS پروگرام کو Immigration Refugess and Citizenship Canada – IRCC
نے 2018 میں شروع کیا تھا۔ اسے 14 ملکوں کے طلبا کے لیے تعلیم کی غرض سے اجازت ناموں کی درخواستوں کو تیزی سے نمٹانے کے لیے تیار کیا گیاتھا۔ ان ملکوں میں بھارت، برازیل، چین، کولمبیا، کوسٹاریکا، مراکش، پاکستان، پیرو، فلپائن اور ویتنام شامل ہیں۔
کینیڈا کی حکومت کے اس قدم سے بین الاقوامی طلبا کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، خاص طور سے ان ملکوں کے طلبا کے جنھیں پہلے SDS پروگرام میں شامل کیا گیا تھا۔x