کناڈا کے وزیراعظم Justin Trudeau نے حکمراں لبرل پارٹی کے لیڈر حیثیت سے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ نئے لیڈر کا انتخاب ہونے تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ جناب Trudeau پچھلے گیارہ سال سے لبرل پارٹی کے رہنما ہیں اور 9 سال سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں۔ انھیں خود اپنی پارٹی کے ارکان کی طرف سے بغاوت کا سامنا ہے اور اپنی پالیسیوں کی وجہ سے اُن کی مقبولیت بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ Ottawa میں ایک نیوز کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کناڈا کے وزیراعظم نے کہا کہ بھرپور کوششوں کے باوجود پچھلے کچھ مہینوں سے پارلیمنٹ کا کام کاج ٹھپ ہونے کے تناظر میں انھوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔x
Site Admin | January 7, 2025 10:18 AM
کناڈا کے وزیراعظم Justin Trudeau نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔
