ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 10, 2024 2:47 PM

printer

کناڈا پولیس نے گذشتہ اتوار کو Brampton میں ایک ہندو مندر پر پُرتشدد جھڑپ کے سلسلے میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے

کناڈا پولیس نے اِس مہینے کی تین تاریخ کو Brampton میں ایک ہندو مندر پر احتجاج کے دوران پُرتشدد جھڑپ کے سلسلے میں ایک اور گرفتاری کی ہے۔ ایک مندر پر مظاہرے کے دوران حریف مظاہرین کے درمیان تکرار کے بعد ہاتھاپائی ہوئی تھی۔ اِس واقعے کی چھان بین کیلئے ایک خصوصی جانچ ٹیم بنائی گئی ہے۔

بھارت نے اِس حملے کی مذمت کی تھی اور بین الاقوامی سطح پر اِس احتجاج کا نوٹس لیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِسے بھارتی سفارتکاروں کو ڈرانے دھمکانے کی ایک بزدلانہ کوشش اور دانستہ طور پر کیا گیا حملہ قرار دیا تھا۔ جناب مودی نے کناڈا میں رہنے والے بھارتی برادری کے لوگوں کے ساتھ یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے، کناڈا کی سرکار پر زور دیا تھا کہ وہ انصاف اور قانون کی عملداری کو برقرار رکھے۔

اُدھر ٹورنٹو میں، بھارت کے قونصل جنرل نے بھی سکیورٹی وجوہات کی بناء پر قونصل خانے سے وابستہ کئی کیمپ منسوخ کردیئے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں