امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے عائد کردہ محصولات کے جواب میں کناڈا کے وزیر اعظم Justin Trudeau نے کناڈا میں داخل ہونے والی 155 ارب ڈالر کی امریکی اشیائ پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Ottawa میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب Trudeau نے اعلان کیا کہ 30 ارب ڈالر کی امریکی درآمدات پر 25 فیصد محصول منگل کے روز سے شروع ہوجائے گا اور اِسی طرح کا محصول 125 ارب ڈالر کی امریکی اشیائ پر 21 دن کے اندر شروع کیا جائے گا۔
چین نے بھی چین کی درآمدات پر اضافی 10 فیصد محصول کی مخالفت کی ہے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق اور مفادات کا دفاع کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرے گا۔ ایک بیان میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کی حیثیت مستحکم ہے، کیونکہ تجارت اور محصولات کی جنگ میں کوئی نہیں جیتے گا۔
اِس سے قبل میکسیکو کی صدر Claudia Sheinbaum نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے عائد کردہ محصولات کے خلاف اپنے محصولات اور دیگر جوابی اقدامات کے ساتھ جواب دے گا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں Sheinbaum نے کہا کہ انہوں نے اپنے اقتصادی وزیر کو ہدایت دی ہے کہ وہ پلان بی کا نفاذ کریں، جس میں میکسیکو کے مفادات کی حفاظت کی خاطر محصولات اور غیر محصولات اقدامات شامل کئے گئے ہیں۔x