ریلوے اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اوسط اور کم آمدنی والی گروپوں کے لیے معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے نئی وندے بھارت ٹرین جلد ہی شروع ہوجائے گی۔ چنئی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جناب ویشنو نے کہا کہ سبھی شہریوں کو عالمی درجے کی سہولیات فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے عزم کی تکمیل کے لیے امرت بھارت 2.0 کا آغاز کیا گیا ہے۔
Site Admin | January 10, 2025 2:57 PM