ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2024 9:54 AM

printer

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے جنرل سکریٹری آنجہانی سیتا رام یچوری کو مختلف سیاسی رہنماؤں نے کَل شام دلی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے جنرل سکریٹری آنجہانی سیتا رام یچوری کو مختلف سیاسی رہنماؤں نے کَل شام دلی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔  72 سالہ آزمودہ کار رہنما کا جمعرات کے روز نئی دلی کے  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، AIIMS میں لمبی بیماری کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔ خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنّا رائی وِجَیَن، آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو اور BJP کے قومی صدر جے پی نڈّا شامل تھے۔

جناب سیتا رام یچوری کے جسدِ خاکی کو آج قومی راجدھانی میں پارٹی کے صدر دفتر AK گوپالن بھون میں رکھا جائے گا، جہاں عوام صبح گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک اُن کا دیدار کر سکیں گے اور خراجِ عقیدت پیش کر سکیں گے۔ اِس کے بعد اُن کے جسدِ خاکی کو AIIMS لے جایا جائے گا جہاں اُن کی وصیت کے مطابق اُن کے جسم کو طبی تحقیق کے لیے عطیہ کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں