ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 12, 2024 10:48 AM

printer

کمپنیوں نے، پرائم منسٹر انٹرن شپ اسکیم پورٹل پر، تقریباً 91 ہزار موقعوں کی پیشکش کی ہے۔درخواست گزاروں کا اندراج آج سے کیا جائے گا۔

پرائم منسٹر انٹرن شپ اسکیم کے پورٹل پر ابھی تک 193کمپنیوں نے تقریباً 91ہزار انٹرن شپ موقعوں کی پیشکش کی ہے۔حکومت نے، انٹرن شپ پورٹل کا آغاز آزمائشی طور پر اس ماہ کی 3 تاریخ کو کیاتھا جس کیلئے درخواست گزاروں کا اندراج آج سے شروع ہوجائے گا۔ یہ پورٹل اُن کمپنیوں کیلئے شروع کیاگیاہے جو موقعوں کی پیشکش کرنے کی خواہشمند ہیں۔

حکومت کا مقصد مالی سال 2024-25 کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار  انٹرن شپس فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم پر عمل درآمد ایک آن لائن پورٹل pminternship.mca.gov.inکے ذریعے کیا جائے گا۔ اس آزمائشی پروجیکٹ کی کُل لاگت 800 کروڑ روپے ہے۔حکومت کا مقصد پانچ سال کی مدت میں، 21 سے 24 سال تک کی عمر کے، ایک کروڑ امیدواروں کو انٹرن شپ فراہم کرناہے۔

کسی انٹرن کو 12 ماہ کیلئے پانچ ہزار روپے کی ماہانہ مالی امداد اور 6 ہزار روپے کی ایک مرتبہ کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ انٹرن شپس 36 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 737 ضلعوں میں دستیاب ہیں۔یہ انٹرن شپس تیل، گیس و توانائی، سفر اور میزبانی، آٹومیٹو اور بینکنگ ومالی خدمات سمیت 24 شعبوں میں دستیاب ہیں۔

امیدوار پورٹل کے ذریعے آج سے اس ماہ کی 25 تاریخ تک درخواست دے سکتے ہیں۔

انٹرن شپ کی مدت 12ماہ ہوگی۔اس پائلٹ پروجیکٹ کیلئے سرفہرست کمپنیوں کو پچھلے تین سال کے دوران اُن کی سماجی ذمہ داری پر کئے گئے اخراجات کی اوسط کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔اس اسکیم میں کمپنیوں کی شرکت رضاکارانہ ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی خواہش مند کمپنی، بینک یا مالی ادارہ، کارپوریٹ امور کی وزات کی منظوری کے ساتھ اس اسکیم میں شامل ہوسکتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں