ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 4, 2024 10:18 PM

printer

کمانڈروں کی پہلی مشترکہ کانفرنس (جے سی سی) ”سشکت اور سرکشت بھارت: مسلح افواج کو تبدیل کرنے“ کے موضوع پر آج لکھنؤ میں شروع ہوئی

کمانڈروں کی پہلی مشترکہ کانفرنس (جے سی سی) ”سشکت اور سرکشت بھارت: مسلح افواج کو تبدیل کرنے“ کے موضوع پر آج لکھنؤ میں شروع ہوئی۔ یہ کانفرنس بدلتے ہوئے آپریشنل ماحول کو اپنانے کیلئے بھارتی فوج کے مستقبل کو تشکیل دینے پر مرکوز ہے۔ دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان، برّی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری نے کنووکیشن کی قیادت کی۔ سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور مسلح افواج کی دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے مختلف شعبوں میں تال میل کو بڑھانے کی خاطر مشترکہ کارروائی اور مستقبل کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کانفرنس کے دوسرے دن شرکت کرنے والے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں