ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 4, 2024 9:49 PM

printer

کل ہریانہ میں ہونے والے واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

ہریانہ میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پولنگ کل صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔ ریاست میں کُل 2 کروڑ 3 لاکھ 54 ہزار 350 اہل ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ ووٹ ڈالنے کیلئے کُل 20 ہزار 632 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ہریانہ میں 90 اسمبلی حلقوں میں کُل ایک ہزار 31 امیدوار، انتخابی میدان میں ہیں۔
ریاست کے اعلیٰ انتخابی افسر پنکج اگروال نے کہا ہے کہ پولنگ کے عملے کے تمام افراد اپنی اپنی منزل پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام پولنگ مراکز پر سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ اِس کے علاوہ تمام پولنگ مراکز پر ویب کاسٹنگ بھی کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ اگر کسی ووٹر کا نام، ووٹر لسٹ میں ہے لیکن اس کے پاس ووٹر شناختی کارڈ نہیں ہے، تو ایسی صورت میں انتخابی کمیشن کی ہدایات کے مطابق وہ متبادل 12 شناختی کارڈوں میں سے کوئی ایک کارڈ دکھاکر اپنا ووٹ ڈال سکتا ہے۔ ان شناختی کارڈوں میں آدھار کارڈ، منریگا جاب کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ اور بھارتی پاسپورٹ وغیرہ شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ووٹر ویب سائٹ پر جاکر ووٹر لسٹ میں اپنا نام تلاش کرسکتا ہے۔ x
الیکشن کمیشن کی جانب سے ہریانہ میں مختلف اضلاع میں مقرر کی گئی نامور شخصیات لوگوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے راغب کر رہے ہیں۔ الیکشن آئی کون منوبھاکر نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
آج مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے لوگوں سے اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی۔ ہریانہ کے موجودہ وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے لوگوں سے بے خوف ہوکر ووٹ ڈالنے کیلئے زور دیا۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور سرسا سے ممبر پارلیمنٹ کماری سیلجا نے کہا کہ چناؤ کا دن ہے اس لئے ہر ووٹر کو اپنے حق رائے دہی استعمال کرنا چاہئے کیونکہ اس کا ہر ووٹ ہریانہ کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
ہریانہ کے سابق نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ نے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کیلئے اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ ہر شخص کو اس جمہوری عمل کا حصہ بننا چاہئے اور اپنا ووٹ ضرور ڈالنا چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں