کرکٹ میں کل دبئی میں مردوں کے 19 سال سے کم عمر کے ایشیاء کپ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دن میں ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش موجودہ چمپئن ہے۔ اس نے متحدہ عرب امارات کو ہراکر 2023 میں انڈر-19 ایشیاء کپ کا فائنل جیتا تھا۔ بھارت، کل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میں سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہراکر فائنل میں پہنچا ہے۔ بھارت نے صرف 21 اوورس چار گیندوں میں 174 رن کے جیت کے نشانے کو حاصل کرلیا۔ Vaibhav Suryavanshi نے سب سے زیادہ 67 رن بنائے۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔×
Site Admin | December 7, 2024 3:10 PM