کلکتہ ہائی کورٹ نے آجRG KAR میڈیکل کالج آبرو ریزی اور قتل معاملے میں سنجے رائے کی عمر قید کی سزا کے خلاف ریاستی سرکار کی عرضی مسترد کردی۔ جسٹس Debanshu Basak اور جسٹس محمد Shabbar رشیدی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اِس معاملے میں CBI سے متعلق ایک علیحدہ اپیل قبول کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے۔ سیشنز کورٹ نے سنجے رائے کو مجرم گردانا ہے اور 20 جنوری کو اِس معاملے میں اسے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اِس کے بعد ریاستی سرکار نے سیشنز عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور ساتھ ہی اُس نے سنجے رائے کو سزائے موت دیئے جانے کی مانگ کی تھی۔
دوسری جانب CBI نے بھی ہائی کورٹ میں ایک اپیل داخل کی، جس میں کہا گیا ہے کہ سنجے رائے کیلئے سزائے موت کی مانگ کرنے کا ریاستی سرکار کا کوئی اختیار نہیں ہے کیونکہ وہ اِس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔
اِس سے پہلے کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال سرکار کی اپیل پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔
Site Admin | February 7, 2025 9:34 PM
کلکتہ ہائی کورٹ نے آجRG KAR میڈیکل کالج آبرو ریزی اور قتل معاملے میں سنجے رائے کی عمر قید کی سزا کے خلاف ریاستی سرکار کی عرضی مسترد کردی
