July 7, 2024 3:09 PM

printer

کشمیر وادی کے کلگام ضلعے میں 2 جھڑپوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں

کشمیر وادی میں کلگام ضلعے میں سکیورٹی دستوں کے ساتھ دو الگ الگ جھڑپوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ضلعے کے Frisal Chinnigam اور Motergam علاقے میں دہشت گردوں کے موجود ہونے کے بارے میں مخصوص خفیہ اطلاع ملنے پر کَل سہ پہر یہ تصادم شروع ہوئے تھے۔ اپنے فرائض انجام دیتے وقت شدید طور پر زخمی ہونے والے دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ Frisal Chinnigam اور Motergam دونوں مقامات پر کارروائی آج دوسرے دن بھی جاری ہے تاکہ وہاں چُھپے ہوئے دہشت گردوں کو نکال باہر کیا جاسکے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں