بھارت کی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کَل میڈرڈ میں اسپینش گراں پری میں خواتین کے 50 کلو گرام زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے سونے کا تمغہ جیتنے کیلئے فائنل میں روسی کی پہلوان Mariia Tiumerekova کو دس-پانچ سے ہرایا۔ ونیش نے فائنل میں پہنچنے کیلئے کسی دشواری کے بغیر تین مقابلے جیتے۔ ونیش پیرس کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے 20 دن کی تربیت کیلئے فرانس روانہ ہوں گی۔
Site Admin | July 7, 2024 9:47 AM