کشتی میں البانیہ کے تِرانہ میں کھیلی جارہی 23 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی عالمی چمپئن شپ میں بھارت کے وشوجیت رام چندر مورے نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔
مورے نے گِریکو رُومن55 کلو گرام زمرے میں آدم اُلباشیف کو چودہ دَس سے ہرایا۔ یہ بھارت کا چمپئن شپ میں پہلا تمغہ ہے۔ ایران کے علی عبداللہ احمدی وفا نے سونے کا تمغہ جیتا اور رَشد Mammadov نے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ جاپان کے Kohel Yamagiwa کو مُورے کے ساتھ مشترکہ طور پر کانسے کا تمغہ دیا گیا۔ x