کشتی سے متعلق بھارتی فیڈریشن WFI نے عالمی چیمپئن شپ میں تمغے حاصل کرنے والے پہلوان دیپک پونیا اور Antim Panghal سمیت 30 پہلوانوں کو سینئر ایشین چیپئن شپ کے لیے چنا گیا ہے، جو 25 سے 30 مارچ کو اُردن کے مقام عمّان میں ہوگی۔ مردوں کے فری اسٹائل اور Greco-Roman میں دس دس پہلوانوں کو چُنا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے خواتین کے زمروں میں سلیکشن کے لیے ٹرائلس کا اہتمام کیا گیا۔
فٹ بال انڈین وومینس لیگ میں کل اُڈیشہ میں بھوبنیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں Gokulam کیرالہ نے موجودہ چیمپئن اُڈیشہ ایف سی تین ایک سے ہرا دیا۔
جبکہ ایک دوسرے میچ میں ایسٹ بنگال ایف سی نے کل شام کرناٹک میں بنگلور فٹبال اسٹیڈیم میں Kickstart FC کرناٹک کو دو-صفر سے ہرایا۔ اس جیت سے ایسٹ بنگال ایف سی پوائنٹ کے اعتبار سے سرِ فہرست ہے۔ اُس نے 8 میچوں میں 21 پوائنٹ حاصل کر لیے ہیں، جبکہ Kickstart FC کرناٹک 8 میچوں میں 6 پوائنٹ کے ساتھ نیچے سے دوسرے نمبر پر ہے۔×