ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 24, 2024 3:27 PM

printer

بھارت کے نامور کرکٹ کھلاڑی شِکھر دَھون نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ کھلاڑی شیکھر دھون نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ کے سبھی تینوں Formats سے ریٹائرمینٹ کا اعلان کیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دھون نے کہا کہ ان کے ساتھ بے شمار یادیں رہیں گی۔ انھوں نے اپنے سبھی چاہنے والوں کے پیار اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز شکھر دھون نے بھارت کے لئے 37  ٹیسٹ میچ، 167 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔ ایک روزہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے انہیں مسٹر آئی سی سی کے خطاب سے مشہور تھے۔ انہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سترہ سینچریاں اور 39 نصف سینچریاں بنائی تھیں۔

شکھر دھون آخری مرتبہ دسمبر 2022 میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز میں بھارت کے لیے کھیلا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں