August 3, 2024 10:27 AM

printer

کرکٹ میں: کولمبو میں بھارت اور میزبان سری لنکا کے درمیان پہلا او ڈی آئی میچ سنسنی خیز انداز میں برابری پر   ختم ہوا۔

کرکٹ میں کل رات کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں بھارت اور میزبان سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ سنسنی خیز طور پر برابری پر ختم ہوا۔ جیت کے لیے مقررہ 231 رن کے ہدف کو بھارت نے 47 اعشاریہ پانچ گیند میں برابر کرلیا، البتہ اس کے سبھی کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 230 رن بنائے تھے۔

Dunith Wellalage نے65 گیندوں میں شاندار 67 رن بنائے۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت کی طرف سے اَرش دیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے دو۔دو وکٹ لیے۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ODI میچ کل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں