خواتین کے ٹی-ٹوینٹی کرکٹ عالمی کپ میں کَل رات دبئی میں بھارت / نیوزیلینڈ سے 58 رن سے ہار گیا۔ 161 رن کا نشانہ حاصل کرنے کی جدوجہد میں بھارتی ٹیم 19 اوورز میں محض 102 رن پر سمٹ گئی۔ نیوزیلینڈ کی Rosemary Mair نے چار وکٹ لئے۔ اس سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزیلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 160 رن بنائے۔ Sophie Devine نے 36 گیندوں میں سب سے زیادہ 57 رن بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔
نیوزیلینڈ سے ہار کا سامنا کرنا بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے ایک مشکل شروعات رہی۔ اب بھارت کیلئے ایک اور سخت چیلنج ہے۔ دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ، یہ میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ البتہ سیمی فائنل کیلئے راستہ کھلا ہے۔ ہرمن پریت کی کپتانی میں بھارتی ٹیم کے پاس اپنی پوزیشن بحال کرنے کا موقع ہے۔ اس کیلئے اسے کَل پاکستان اور 9 اکتوبر کو سری لنکا کے ساتھ میچ میں جیت حاصل کرنی ہوگی۔ اپنے Play Off مواقع کو یقینی بنانے کیلئے بھارت کو بقیہ میچ جیتنے ہوں گے۔
آکاشوانی دلّی سے مانک شرما کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……
آج، گروپ -A کے میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔ آج شام ساڑھے سات بجے گروپ-B کے فکسچر میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ دونوں میچ شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔×