July 21, 2024 10:14 AM

printer

کرکٹ میں خواتین کے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کے دامبولا میں بھارت کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔

خواتین کے ایشیا کپ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں آج بھارت کا مقابلہ UAE سے ہوگا۔ گروپ A کا یہ اہم مقابلہ سری لنکا کے رَن گری دامبولہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔   اِس میچ میں بھارت کی جیت اُسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی اور خطاب کے دفاع کے مزید قریب کردے گی۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

اِس سے پہلے کَل میزبان سری لنکا نے بنگلہ دیش کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔ وِشمی گُنارَتنے کی نصف سینچری کی بدولت سری لنکا نے مطلوبہ نشانہ 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر بہترین گیند باز ثابت ہوئیں جنھوں نے تین وکٹ لیے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں