خواتین کے ICC ٹی-ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 میں، بھارت اپنا افتتاحی میچ 4 اکتوبر کو دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا اور 6 اکتوبر کو اِسی مقام پر اُس کا مقابلہ اپنے روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔ بھارت کا تیسرا میچ 9 اکتوبر کو دبئی میں ہی سری لنکا کے ساتھ ہوگا اور خواتین کی بھارتی ٹیم شارجہ میں 13 اکتوبر کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف اپنا گروپ مرحلے کا آخری میچ کھیلے گی۔
خواتین کا ٹی-ٹوئنٹی عالمی کپ بنگلہ دیش میں ہونا تھا، لیکن کچھ ہفتے قبل اِسے متحدہ عرب امارات میں منتقل کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے 2 سیمی فائنل دبئی اور شارجہ میں 17 اور 18 اکتوبر کو ہوں گے۔
فائنل مقابلہ 20 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔×