مردوں کی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ میں کَل رات Guyana میں بھارت دفاعی چمپئن انگلینڈ کو سیمی فائنل میں 68 رن سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 171 رن بنائے۔ کپتان روہت شرما نے بھارت کیلئے سب زیادہ 39 گیندوں میں 57 رن اسکور کئے۔ انگلینڈ کیلئے Chris Jordan نے 3 وکٹ حاصل کئے۔
انگلینڈ کیلئے 172 رن کا جیت کا نشانہ تھا، لیکن اُس کی پوری ٹیم 16 اوور اور 4 گیندوں میں محض 103 رن پر آؤٹ ہوگئی۔ کلدیپ یادو اور اکشر پٹیل دونوں نے تین-تین وکٹ لئے۔ اکشر پٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اب کَل Barbados میں فائنل میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ بھارت تیسری مرتبہ اِس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے۔
بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ہی اِس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہاری ہیں۔ دونوں ہی ٹیموں نے بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما پچھلے دو میچوں سے بہترین بلے بازی کررہے ہیں، جبکہ گیند باز جسپریت بمرا اور کلدیپ یادو بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کَل ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا اپنا پہلا فائنل مقابلہ کھیلے گی۔ لہٰذا دونوں ہی ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلے ہونے کی امید ہے۔×