کرکٹ میں، بنگلہ دیش آج صبح کانپور میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن بھارت کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 26 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔ کل کا کھیل ختم ہونے پر مومن الحق اور شادمان اسلام کھیل رہے تھے۔ بھارت کی طرف سے روی چندرن اشون نے دونوں وکٹ حاصل کئے۔
اس سے پہلے میزبان بھارت نے کھیل کے چوتھے دن 52 رن کی سبقت لے کر 9 وکٹ پر 285 رن بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ بھارت کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک-صفر کی سبقت حاصل ہے۔ اس نے چنئی میں پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 280 رن سے ہرایا تھا۔x