کرکٹ میں آج تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ یہ میچ آج کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے پہلے میچ کے ڈرا ہونے کے بعد اس میچ میں اپنی اپنی جیت درج کرنے کی کوشش کریں گی۔ سری لنکا کے کھلاڑی Wanindu Hasaranga پہلے میچ میں زخمی ہونے کے بعد اُن کی جگہ Jaffrey Vandersay لیں گے۔ سری لنکا کرکٹ نے ایک بیان میں اس کا اعلان کیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں کوئی ردو بدل نہیں ہے۔x
Site Admin | August 4, 2024 9:50 AM